نئی دہلی:16/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں ایک رئیس زادے نے شراب کے نشے میں جم کر ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ اس قدر بڑھا کہ اس رئیس زادے نے موقع پر آئے دہلی پولیس کے ایک سب انسپکٹر کی پٹائی کر دی۔ پولیس کے مطابق نشد گپتا نام کا ایک شخص کناٹ پیلس علاقے کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں گیا اور وہاں بار بند ہو جانے کے بعد بھی شراب کا مطالبہ کرنے لگا۔شراب نہیں ملنے پر اس نے ہوٹل کے عملے سے مارپیٹ کی، یہاں تک کہ غصے میں اپنے ڈرائیور کو پیٹ دیا، اس کے بعد موقع پر پولیس پہنچی اور زخمی ڈرائیور اور نشد گپتا کو لے کر ہسپتال پہنچی، جہاں اس شخص نے جم کر ہنگامہ مچایا اور اس دوران اس نے سب انسپکٹر کلدیپ یادوکی پٹائی کر دی۔